لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تبدیلی کےلیےدن رات محنت کر رہے ہیں ، عوام کو بنیادی ضرورت کاحق دینے آخری حد تک جائیں گے، سابق ادوار میں اربوں کے قرضے لے کر عوام پر خرچ نہیں کیےگئے، ذاتی تجوریاں بھری گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا تبدیلی کےلیےدن رات محنت کر رہے ہیں، حکومت عوام کو بنیادی ضرورت کاحق دینے کے لیے آخری حد تک جائے گی۔
سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا ماضی میں اسکولوں اور اسپتالوں پر توجہ نہیں دی گئی،سابق ادوار میں اربوں کے قرضے لے کر عوام پر خرچ نہیں کیےگئے، ذاتی تجوریاں بھری گئیں، عوام کو خالی نعروں پر بہلایا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ترقی کےلیےاب دیرپا اقدامات کیےجا رہے ہیں، ترقی پسماندہ علاقوں کے عوام کا بھی حق ہے۔
مزید پڑھیں : حکومتیں شفاف ہوتیں توآج پاکستان کا بچہ بچہ مقروض نہ ہوتا، عثمان بزدار
گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا تحریک انصاف کوعوام نے کرپٹ عناصر کے احتساب کے لیے ووٹ دیا، عوام کے دیے گئے مینڈیٹ کی لاج رکھیں گے، بدقسمتی سے 70 برس میں ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا، 10 برس کے دوران لوٹ مار اور بدانتظامی کا راج رہا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا منصوبوں کے نام پرعوام کے خون پسینے کی کمائی کو ضائع کیا گیا، حکومتیں شفاف ہوتیں تو آج پاکستان کا بچہ بچہ مقروض نہ ہوتا، وزیراعظم عمران خان کی صورت میں شفاف قیادت ملی ہے، لوٹ مار کا دورگزرچکا ہے، ہرسطح پر شفافیت کو فروغ دیا گیا ہے۔
اس سے تین روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں حکومت 70برس کی خرابیوں کو ٹھیک کر رہی ہے، مشکل وقت ہے، جو جلد ختم ہو جائے گا، لوٹ مار کی سیاست کا دورگزرچکا ہے، انشاء اللہ عوام کی امیدیں پوری کریں گے۔