اسلام آباد : وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ تہمینہ درانی کا کہنا ہے کہ میاں صاحب نے ریلی نکال کرشہبازشریف کومشکل میں ڈال دیا ہے میں میں نوازشریف کوریلی کےبجائےقوم سےخطاب کامشورہ دیتی۔
یہ بات وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریر کی انہوں نے مذید کہا کہ وزیراعلیٰ پر دہری ذمہ داری آ گئی ہے انہیں اپنی ہی جماعت کی ریلی کی حفاظت بھی ہے اور اسے کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے معاونت بھی کرنا ہے۔
CM Punjab shd hv been spared the responsibility of both, protecting & assisting his own party rally. V callous 2 put him in this position!
— Tehmina Durrani (@TehminaDurrani) August 9, 2017
انہوں نے کہا کہ ریلی نکال کر وزیراعلیٰ شہباز شریف کو مشکل میں ڈال دیا گیا ہے اگر میں نواز شریف کو مشورہ دے سکتی تو میرا مشورہ قوم سے خطاب کرنا ہوتا نا کہ ریلی نکال کر وفادار بھائی کو بہ طور وزیراعلیٰ پنجاب کو مشکل میں ڈال کر دوراہے پہ لا کھڑا کرنا۔
If I wr 2 advise MNS sb, I wld hv rqsted he adres th nation, instd of puting a most loyal bro, as cm Punjab in sch a contradictory position
— Tehmina Durrani (@TehminaDurrani) August 9, 2017
تہمینہ درانی کا کہنا تھا کہ میری ان باتوں کو شریف خاندان میں پھوٹ پڑنے سے تعبیر نہ کیا جائے کیوں کہ شریف خاندان کے افراد میں کوئی تناؤ یا دوری نہیں ہے اور لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ میں اپنے خیالات کا اطہار برملہ اور مکمل آزادی سے کرتی ہوں۔
Thrs NO rift in th Sharif family. My past proves I spk ‘freedom’. CM responsible 2 save ‘the day ‘, is a ruthless & uncaring demand on him!
— Tehmina Durrani (@TehminaDurrani) August 9, 2017
تہمینہ درانی کا مذید کہنا تھا کہ کشیدہ صورتِ حال میں اور سیکیورٹی دھمکیوں کے باوجود پُر ہجوم ریلی کے انتظامات کو محفوظ اور پُرامن بنانے کا مطالبہ بے نامناسب سا لگتا ہے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف کی ریلی ، لمحہ بہ لمحہ صورت حال جانیں*
اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔