وزیراعلیٰ سندھ اسکیم33 میں سیوریج مسائل پر برہم، غفلت برتنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی

مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسکیم 33 میں سیوریج مسائل پر سخت ردعمل دیا ہے، برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کا نوٹس لےلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسکیم 33 کی 4 یوسیز میں ناقص سیوریج نظام پر وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا ہے، حلقہ 98 میں مسائل کے انبار پر مراد علی شاہ نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے، سید مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ ناقص سہولیات برداشت نہیں کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ غفلت برتنے والے اداروں کے خلاف کارروائی ہوگی، عوامی مشکلات ناقابلِ قبول ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا لیاری میں رہائشی عمارت گرنے کا نوٹس، اہم ہدایات جاری

انھوں نے اسکیم 33 میں فوری سروے اور مرمت کے احکامات جاری کردیے ہیں، وزیر بلدیات، کمشنر کراچی اور ایم ڈی واٹر بورڈ کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حلقہ 98 سمیت تمام شہری علاقوں میں حکومتی رٹ بحال کی جائے، مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے تین دن میں رپورٹ پیش کریں۔

https://urdu.arynews.tv/sindh-cm-shahrah-bhutto-connected-motorway-december/