کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ 15 مارچ تک محکمہ خوراک گندم جاری کرتی ہے، محکمہ خوراک کو ابھی بھی 2 ماہ کے لیے گندم کی فراہمی یقینی بنانی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم کے مسئلے پر اجلاس ہوا جس میں پاسکوسے مزید گندم خرید نے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے لیے ہرمہینے ایک لاکھ 30 ہزارٹن گندم جاری کی جاتی ہے، 15 مارچ تک محکمہ خوراک گندم جاری کرتی ہے، محکمہ خوراک کو ابھی بھی 2 ماہ کے لیے گندم کی فراہمی یقینی بنانی ہے۔
صوبائی وزیر خوراک ہری رام نے بتایا کہ حیدرآباد میں پاسکو کی 12 ہزار بیگس پہنچ چکے ہیں۔
مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک کو ہدایت کہ کہ 3 لاکھ 35 ہزار ٹن گندم موجود ہے ،ملز کو دے کر ان سے قیمت لی، سندھ حکومت 90 ارب قرض میں سے 20 ارب بینکوں کو لوٹا چکی ہے۔
اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پاسکو کووزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر محکمہ خوراک نے گندم کی ادائیگی کردی ، پاسکو سے 4 لاکھ ٹن گندم لے رہے ہیں۔
مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ آج 75 ہزار بیگ کراچی میں فراہم کیے جا چکے ہیں، گندم کی قیمت میں استحکام لانے کے لیے 3 دن لگیں گے۔