وزیر اعلیٰ سندھ کا پولیس سمیت انتظامیہ میں تبدیلی لانے کا اعلان

وزیر اعلیٰ سندھ کا پولیس سمیت انتظامیہ میں تبدیلی لانے کا اعلان

کراچی: نو منتخب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ پولیس سمیت دیگر انتظامیہ میں تبدیلی لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہروں اور کچے کے علاقے امن و امان سے مطمئن نہیں ہوں لہٰذا پولیس اور انتظامیہ تبدیلیاں لائی جائیں گی، کچھ دنوں میں پولیس میں تبدیلیاں لائی جائیں گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کابینہ کی تشکیل دی جا رہی ہے، کچھ دنوں میں کابینہ کا بھی حلف اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی رمضان ریلیف  پروگرام بنایا  ہے، اس سال ہم آٹا ڈسٹری بیوشن اور بچت باراز نہیں لگائیں گے بلکہ براہ راست ڈیٹا کیش اسکیم چلائیں گے، پچھلے سال 2 ہزار روپے پر فی خاندان دیے تھے تاہم اس سال مہنگائی کے پیش نظر 5 ہزار پر فی خاندان دیں گے۔

متعلقہ: وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر پرائس لسٹ جاری، کیا عمل درآمد ہو سکے گا؟

ان کا کہنا تھا کہ براہ راست کیش اسکیم سے 44 لاکھ 13 ہزار 584 خاندان مستفید ہوں گے، رمضان کی آمد ہے حکومتیں کوشش کرتی ہیں کہ عوام کو ریلیف دیا جائے، مہنگائی کو کنٹرول کرنا حکومت کا کام ہے، کل سے رمضان پرائس کنٹرول اتھارٹی پر کام شروع کر دیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سخت ہدایت کی ہے کہ عوام کو رمضان میں مہنگائی کا سامنا نہ کرنا پڑے، اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر صوبے کے لوگوں کی بہتری کیلیے کام کروں گا۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کو واضح مینڈیٹ دیا ہے لہٰذا عوام کو جواب دہ ہوں۔