کراچی کو کوئی دہشت گرد اب بند نہیں کر سکتا، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 2008 میں شہر زبردستی بند کروا جاتا تھا لیکن اب شہر کو کوئی دہشت گرد بند نہیں کر سکتا۔

بلدیاتی امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اقتدار میں آ کر کراچی میں امن و امان بحال کیا، امن و امان سے متعلق شہر کو دنیا کا چھٹا بدترین شہر کہتے تھے۔

پچھلی وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کراچی پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا، پچھلی حکومت نے شہر کو نظر انداز رکھا، بہت سے لوگ صرف باتیں کرنا جانتے ہیں لیکن انہیں کام کرنا نہیں آتا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کی ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری ہے، ہم کراچی کو بدلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کو ختم کریں گے، شہریوں کو کبھی ناامید نہیں کریں گے، شہر پر حکمرانی کا حق صرف پیپلز پارٹی کا ہے۔