’’پاکستان بنتے ہوئے نہیں دیکھا آج بدلتے ہوئے ضرور دیکھیں گے‘‘

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے اسمبلی میں ابھی تک ووٹنگ شروع نہیں ہوسکی ذرائع کا بتانا ہے کہ اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان کی کمی وجہ سے اجلاس میں تاخیر ہورہی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ووٹنگ چار بجے شروع ہونا تھی لیکن ابھی تک اجلاس شروع نہیں ہوسکا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کون ہوگا؟ اس کا انتظار ناصرف سیاست دانوں، عوام بلکہ شوبز ستاروں بھی ہے۔

ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے بھی اسی سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

منیب بٹ نے لکھا کہ ’پاکستان بنتے ہوئے نہیں دیکھا انشا اللہ آج بدلتے ہوئے ضرور دیکھیں گے۔‘‘

اداکار نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے ہیش ٹیگ سی ایم پنجاب الیکشن کا استعمال بھی کیا۔

انہوں ںے ایک گھنٹے قبل یہ ٹویٹ کیا جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔