لاہور: پنجاب بھرمیں سی این جی کی قیمتوں میں پانچ روپے تیس پیسے فی لیٹرکی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد قیمتیں آٹھ سال پرانی شرح پرآگئی ہے۔
چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سی این جی کی نئی قیمت اکتالیس روپے نوے پیسے فی لیٹر ہوگی۔
سی این جی ذرائع کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق کل سے ہوگا۔
قیمتوں میں کمی سی این جی ایسوسی ایشن اورسوئی ناردرن گیس کمپنی حکام کے مابین مذاکرات کے بعد کی گئی ہے۔
گزشتہ آٹھ سالوں کے دوران سی این جی کہ یہ کم ترین قیمت ہے۔