شناختی کارڈ کی تجدید گھر بیٹھے کروانے کا مکمل طریقہ

شناختی کارڈ NADRA نادرا

شناختی کارڈ کی تجدید گھر بیٹھے آن لائن پاک موبائل آئی ڈی کے ذریعے کروانا آسان ہوگیا۔

نادرا کی پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے اپنے شناختی کارڈ کی تجدید بروقت کروائیں، اپنے موبائل فون پر پاک آئی ڈی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

NADRA- CNIC, FRC, B-Form, NICOP Information Portal

اکاؤنٹ رجسٹر کرکے لاگ ان کریں، اسکرین پر اپلائی آئی ڈی کارڈ پر کلک کریں۔ اپنے لیے مائی سیلف اور فیملی ممبر جیسے ماں، باپ، شریک حیات، بہن، بھائی یا بیٹی کے لیے مائی بلڈ ریلیٹیو منتخب کریں۔

یاد رہے کہ آپ کا فیملی ممبر جس کی درخواست کے لیے اپلائی کیا جارہا ہے وہ خود موجود ہونا چاہیے۔

یہ پڑھیں: شناختی کارڈ میں نام تبدیل کروانے کا آسان طریقہ

اگلی اسکرین پر ری نیو پر کلک کریں جس کے بعد ایپلی کیشن تفصیلات کی اسکرین ظاہر ہوگی پھر ویریفائی فنگر پرنٹس پر کلک کریں، اگر اپنے لیے اپلائی کررہے ہیں تو انگلیوں یا انگوٹھے کی تصدیق کریں، اگر بلڈ ریلیٹیو کے لیے اپلائی کررہے ہیں تو اس کی انگلیوں یا انگوٹھے کی تصدیق کریں۔

انگلیوں اور یا انگوٹھے کی تصدیق دیے گئے طریقہ کار کے مطابق مکمل کریں اور نیکسٹ پر کلک کریں، فوٹو گراف کی اسکرین کھلے گی کیپچر پر کلک کریں۔

اگر آپ اپنے لیے اپلائی کررہے ہیں تو اپنی تصویر لیں، اگر دیگر بلڈ ریلیٹیو کے لیے کررہے ہیں تو اس کی تصویر لیں، فوٹو بغیر عینک کے سفید بیک گراؤنڈ کے ساتھ کیپچر کریں۔خیال رہے آپ کا چہرہ کیمرے کی اسکرین پر موجود فیس شیپ کے دائرے کے اندر رہے۔

فوٹو کیپچر کرنے کے بعد اپلائی پر کلک کرکے پھر ’ڈن‘ پر کلک کریں۔ اس کے بعد ایپلیکیشن کی تفصیلات ظاہر ہوں گی۔

مطلوبہ تفصیلات فراہم کرکے پراسیسنگ کیٹگری کا انتخاب کریں، ایگزیکٹو کیٹگری میں فیس کی ادائیگی کے بعد شناختی کارڈ سات دنوں میں ترسیل ہوگا۔ارجنٹ کیٹیگری میں فیس کی ادائیگی کے بعد شناختی کارڈ 12 دنوں میں موصول ہوگا، نارمل کیٹیگری میں شناختی کارڈ 30 دن میں ملے گا۔

مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو دیکھیں

نادرا شاختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ سے متعلق معلومات