لندن: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، جہاں وہ برطانوی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں، وہ تین دن تک برطانیہ میں قیام کریں گے اور وہاں فوجی سیاسی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔
COAS arrived in London, UK for official visit. Will have interaction with civil and military leadership.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) October 11, 2018
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ آرمی چیف برطانوی دورے میں عسکری اور سیاسی قیادت کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس سے قبل چین کا بھی تین روزہ کام یاب دورہ کیا، جہاں انھوں نے چین کے اعلیٰ سول و عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ آرمی چیف کی چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: نئے ڈی جی آئی ایس آئی سمیت کسی افسرکا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں: آئی ایس پی آر
خیال رہے کہ آج پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا۔
دوسری طرف ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کیا ہے کہ کہ آج ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالنے والے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں۔