راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے شہید کی بیٹی کی ملاقات میں ہونے والا مکالمہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
آرمی چیف نے بچی سے پوچھا گھر میں نوکری کون کرتا ہے؟ بچی نے بتایا کوئی نہیں وہ بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہے۔ بچی نے سپہ سالار سے شکایت کی کہ سیلاب کے دوران ایک سیاستدان ان کے شہر میں جان بوجھ کر پانی چھوڑ دیتا ہے
جنرل عاصم منیر نے اسی وقت ہدایت دی کہ وڈیرے کو پیغام دیں وہ پانی نہ چھوڑے۔ انہوں نے بچی کو تسلی دی کہ اب وہ آپ کے علاقے کی طرف پانی نہیں چھوڑے گا۔
آرمی چیف نے کہا والدہ کو سلام کہنا ہے اور بتانا پاک فوج ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑی رہے گی جب تک آپ اور بھائی بڑے ہو کر اپنے کام شروع نہیں کر دیتے۔
General Syed Asim Munir’s Zero Tolerance Policy
A daughter of a Martyr complained to the Army chief that a Wadera was releasing water onto their land.
Listen to the response of our Army Chief….@OfficialDGISPR #PakistanArmy #Pakistan #COAS #ISPR pic.twitter.com/zz516eJg3T
— Pakistan Armed Forces News (@PakistanFauj) November 30, 2023