راولپنڈی: فوجی عدالتوں نے پانچ مجرموں کوسزائے موت سنادی۔ آرمی چیف نے توثیق کردی، موت کی سزا پانےوالوں میں بنوں جیل توڑنےوالےبھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت کے مجرم گرلز اسکول، پولیو ٹیم پر حملوں، جیل توڑنے اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹوئیٹر میں بتایا پانچ دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی، چھٹے دہشت گرد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سزائے موت پانے والے دہشت گرد بنوں جیل توڑنے اور کوئٹہ میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کے مجرم ہیں۔
..police offr at Gadab Kci,breaking Bxu Jail,attk girls school&polio team in Khyber.6th terrorist awarded life imprisonment.Details follow-2
— AsimBajwaISPR (@AsimBajwaISPR) September 2, 2015
Mil Court Progress:#COAS confirms death sentence of another 5 hard core terrorists involved in killings;Lhr advocate,Qta sectarian killing-1
— AsimBajwaISPR (@AsimBajwaISPR) September 2, 2015
مجرم کراچی میں پولیس افسر اور لاہور میں وکیل کے قتل، لڑکیوں کے اسکول اور خیبر ایجنسی میں پولیو ٹیم پر حملے میں ملوث ہیں۔ جن دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی گئی ہے ان میں صابر شاہ ، اسد علی، حافظ عثمان، طاہراورفتح خان شامل ہیں۔
دہشت گردوں کی معاونت پر قاری امین کوعمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔