راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قطر کے امیرشیخ تمیم بن حماد سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت دو طرفہ دفاعی تعاون کے امور پر بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے قطر کے امیرشیخ تمیم بن حماد سے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال ، دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور پر بات چیت کی گئی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے قطر کے وزیراعظم، وزیردفاع، وزیرداخلہ اوربری افواج کے سربراہان سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جب کہ افغانستان میں قطرآفس کے ذریعے مصالحتی عمل پرتفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا۔
COAS calls on Qatar Emir.Regional security,def coop,Facilitation Afgn recon through Qatar Office discussed in detail pic.twitter.com/9Jdj7mVNtK
— Gen Asim Bajwa (@AsimBajwaISPR) February 22, 2016
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ قطری قیادت نے قطر کی اعلٰی قیادت نے خطے میں استحکام کیلیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے خطے میں قیام امن کیلیے پاک فوج کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔
#COAS arrives Doha,Qatar on one day official visit.Will meet political & mil leadership
— Gen Asim Bajwa (@AsimBajwaISPR) February 22, 2016
ترجمان نے کہا کہ قطری قیادت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں جب کہ دونوں ملکوں کے تعلقات اسٹرٹیجک تعاون میں تبدیل ہورہے ہیں، واضح رہے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر دوحا میں موجود ہیں۔