پاک فوج شہدا کے اہل خانہ کا بھرپورخیال رکھے گی: جنرل قمرجاوید باجوہ

آرمی چیف قمر باجوہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج شہدا کے اہل خانہ کا بھرپورخیال رکھے گی.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کے موقع پر کیا.

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے شہداکےاہل خانہ اورغازیوں کے ساتھ دن گزارا.

آرمی چیف کی شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات آرمی آڈیٹوریم جی ایچ کیومیں ہوئی. 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہدا کے اہل خانہ سے الگ الگ ملاقات کی، آرمی چیف نے اُن کے مسائل دریافت کیے اور   ان کےحل کے لئے موقع پراحکامات جاری کیے.

https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/videos/237432800277872/

مزید پڑھیں: دفاع پاکستان کے لیے ہم سب یک جان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج اورپوری قوم شہداکی قربانیوں کا شکریہ ادا نہیں کر سکتی، سپہ سالار نے مزید کہا کہ پاک فوج شہداکےاہل خانہ کابھرپورخیال رکھے گی.

یاد رہے کہ گذشتہ روز یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ہم پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا کر رہیں گے۔ دشمن کو ایسے مقام پر پہنچانا ہے کہ وہ  ہمیں میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے۔