کوئٹہ : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کوئٹہ پہنچ گئے، سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ میں وزیراعظم کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعظم کوسیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی جائےگی، سیکیورٹی بریفنگ سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں ہوگی۔
COAS reached Quetta. Prime Minister will be Briefed today on security situation of Baluchistan at Headquarters Southern Command.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) October 6, 2018
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے تو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیراعظم کا استقبال کیا، وزیراعظم کی آمد پر شاہراہوں پر استقبالیہ بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم صوبائی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور بلوچستان کےعوام کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پربریفنگ لیں گے جبکہ وزیراعلیٰ اور گورنربلوچستان سے ملاقاتیں کریں گے۔
دورہ کوئٹہ میں وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹیرینز اور سول سوسائٹی کےنمائندوں سے ملاقات کریں گے اور قومی،صوبائی اور سینیٹ ارکان سے خطاب بھی کریں گے۔
خیال رہے عمران خان کا وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ بلوچستان ہے۔