پاکستان کی خوش حالی بلوچستان کی خوش حالی سے منسلک ہے: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوش حالی صوبہ بلوچستان کی خوش حالی سے وابستہ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے آج تیسری قومی سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات کے  موقع کیا۔  سپہ سالار کا کہنا تھا کہ ہماری قوم نے حصول امن کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں.

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اندرونی، بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے قومی ردعمل کی ضرورت ہے، پاکستان کی خوش حالی بلوچستان کی خوش حالی سے منسلک ہے.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج دیگر ریاستی اداروں سے مل کر مربوط قومی حکمت عملی پرعمل پیرا ہے.

اس موقع پر شرکانے ورکشاپ میں شرکت کا مواقع فراہم کرنے پرآرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  ترقی میں اپنابھرپورکرداراداکرنےکےعزم کااظہار کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں سیکیورٹی کی صورت حال میں واضح بہتر آئی ہے: آرمی چیف

یاد رہے کہ 11 جنوری 2019 کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کراچی میں تاجروں کے وفد نے ملاقات کی تھی.

اس موقع پر سپہ سالار نے کہا کہ  ملک بالخصوص کراچی میں سیکیورٹی کی صورت حال میں واضح بہتر آئی ہے، تاجربرادری اقتصادی استحکام کے لئے صورت حال سے فائدہ اٹھائے.