راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف نے سینیٹر جان مکین کی سربراہی میں آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے ہرممکن کردار ادا کیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کے وفد نے سینیٹر جان مکین کی سربراہی میں آرمی چیف جنرل قمر باجودہ سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ امریکی وفد کو افغانستان سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بفنگ دی گئی اور انسداد دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
ویڈیو دیکھیں
US Senate delegation under Senator John McCain met COAS.”Pak has done its best for regional peace & stability despite constraints”COAS(1of2) pic.twitter.com/AE4iu3INQJ
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) July 2, 2017
آئی ایس پی آر کے مطابق قمر جاوید باجوہ نے امریکی سینٹرز کی آمد اور دو طرفہ تعاون سمیت موجودہ مسائل اور سیاسی و جغرافیائی صوتحال کے حوالے سے باہمی تعاون بڑھانے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے باوجود پاکستان نے خطے میں امن و استحکام قائم کرنے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
وفد کے سربراہ سینیٹر جان مکین نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کی کاوشوں اور قربانیوں کی تعریف کی اور اقدامات کو سراہا۔ سینیٹر جان مکین نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا پاکستان کی قربانیوں کا معترف ہے، پاک افغان سیکیورٹی اور تعاون دونوں ممالک کے لیے انتہائی ضروری ہے۔