آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ ناصرحسین فرض کی ادائیگی کےدوران مادروطن کیلئے قربان ہوئے، کوئی بھی خطرہ متحدقوم کےعزم کومتزلزل نہیں کرسکتا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ لیفٹیننٹ ناصرحسین شہید کے گھر پہنچے اور شہید کی روح کےایصال ثواب کیلئےفاتحہ ک۔
…for laying life in the line of duty defending the motherland.
“No threat can deter resolve of a Nation which is united, resilient and honours its heroes” COAS. (2/2) pic.twitter.com/W0qlR1eaV4— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 15, 2020
آرمی چیف نےشہیدکی بہادری کوخراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ لیفٹیننٹ ناصرحسین فرض کی ادائیگی کےدوران مادروطن کیلئےقربان ہوئے، کوئی بھی خطرہ متحدقوم کےعزم کومتزلزل نہیں کرسکتا۔
3 ستمبر کو شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سےٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ ناصرحسین، نائیک محمدعمران اور سپاہی عثمان اخترشہید ہوگئے تھے
شہید لیفٹیننٹ ناصرحسین شہیدنےپی ایم اےمیں غیرمعمولی کارکردگی کامظاہرہ کیا، کارکردگی پرلیفٹیننٹ ناصرحسین کورائل ملٹری اکیڈمی ڈنٹرون آسٹریلیابھیجا گیا تھا۔