پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان اسمبلی کے کھانے کی میز پر ’کاکروچ‘ امڈ آئے

پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان اسمبلی کے کھانے کی میز پر کاکروچ اُمڈ آئے۔

قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں لنچ کے دوران کھانے کے لیے آنے والے رکن اسمبلی نے روٹیوں پر موجود کاکروچ کی ویڈیو بنائی۔

ارکان نے کاکروچ نکلنے پر اظہار برہمی کیا اور معاملہ اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

ایم این ایز نے پارلیمنٹ لابی میں صفائی کی ابتر صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ کیٹرنگ کمپنی اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی کو کھانا فراہم کرتی ہے، ارکان اسمبلی کے لیے ظہرانے میں بوفے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔