کولن منرو گیم چینجر بن گئے

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر کولن منرو نے کوئٹہ کے خلاف نصف سنچری بنا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

کولن منرو گیم چینجر بن گئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولرز پر لاٹھی جارچ کیا اور خوب پٹائی کی۔ ایک سواسی رنز کےتعاقب میں صرف انتیس گیندوں پر تیرسٹھ رنز کی اننگز کھیل کر میچ کو ٹیم کے حق میں کر دیا۔

انہوں نے اسلام آباد کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اعظم خان نے35 جبکہ فہیم اشرف نے 39 رنز کی ذمے دارانہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

کوئٹہ کی جانب سے عمید آصف نے تین، محمد نواز نے 2 جبکہ نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمر اکمل نے دھواں دھار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے تھے۔