ویڈیو: تیز رفتار کاروں میں خوفناک تصادم؛ ہلاکتیں

بھارت میں تیز رفتار کاروں میں خوفناک تصادم

بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں دو تیز رفتار کاروں میں خوفناک تصادم ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ضلع مشرقی گوداوری کی مرکزی سڑک پر پیش آیا جس میں شیر خوار بچے سمیت 3 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک کے دونوں اطراف ٹریفک رواں دواں ہے اور اس دوران اچانک ایک سمت سے آنے والی کار کا ٹائر پھٹ جاتا ہے۔

ٹائر پھٹنے کے باعث تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر مرکزی سڑک کی دوسری سمت چلی گئی جہاں اس کا مخالف سمت سے آنے والی کار سے خوفناک تصادم ہوا۔

حادثے میں 17 ماہ کے شیر خوار بچے سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے جبکہ دونوں گاڑیوں میں سوار 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔