کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز بنالیے۔
کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز عبداللہ شفیق کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 5 وکٹ کے نقصان پر 563 رنز بنالیے اور 397 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔
عبداللہ شفیق نے 201 رنز کی اننگز کھیلی، وہ جاوید میانداد اور حنیف محمد کے بعد ڈبل سنچری کرنے والے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔
آغا سلمان نے بھی ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کرتے ہوئے 132 رنز بنالیے ہیں۔
پہلی اننگز میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے سعود شکیل نے بھی نصف سنچری بنا کر 146 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، سعود ابتدائی 7 ٹیسٹ میں ففٹی پلس اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
Pakistan close out Day 3️⃣ with a significant lead 🏏@imabd28's double ton and @SalmanAliAgha1's outstanding 💯 being the highlights of a splendid display ✨#SLvPAK pic.twitter.com/KXRHEk4lmH
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 26, 2023
آغا سلمان 132 اور محمد رضوان 37 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ پراباتھ جے سوریا دو وکٹیں حاصل کرسکے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، دھننجیا ڈی سلوا 57 اور دنیش چندی مل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
2️⃣nd Test 💯 for @SalmanAliAgha1 🙌
An exceptional knock from the right-handed batter ✨#SLvPAK pic.twitter.com/UNTmzngBC6
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 26, 2023
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔