کراچی : بھائی اور بھتیجوں کے ہاتھوں پولیس اہلکار کے قتل کی تحقیقات کمیٹی قائم

پولیس اہلکار قتل

کراچی : لیاری میں بھائی اور بھتیجوں کے ہاتھوں پولیس اہلکار کے قتل کی تحقیقات کے لئے ڈی آئی جی ساوتھ نے کمیٹی بنادی ہے، ڈی آئی جی عرفان بلوچ کے مطابق مقتول کو سات گولیاں ماری گئی ، جائیداد کا تنازع لگتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں بھائی اور بھتیجوں کے ہاتھوں پولیس اہلکار کے قتل کے واقعے سے چند روز پہلے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی۔

فوٹیج میں مقتول کے بڑے بھائی اور بیٹوں کو دیکھا جاسکتا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے بالکل واضح ہیں، ٹوپی پہنےپہلے ملزم نے بھائی کے گھر پرپستول سے برسٹ مارا جبکہ مقتول کے بڑے بھائی اور بیٹے مسلسل گھر پر گولیاں چلاتے رہے اور فائرنگ کے بعد بھائی اور بھتیجے نے مقتول کی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی۔

پولیس اہلکار کےقتل کے واقعے پرڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئےخصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے، مقتول کو سات گولیاں ماری گئی ، جائیداد کا تنازع لگتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتاری کیلئے 3مقامات پرچھاپےمارے ،ملزمان جلدگرفت میں ہوں گے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزم گل زمین بچوں سمیت فرار ہوگیا، اسماعیل کا بھائی سے جائیداد کا تنازع تھا،2020 میں جھگڑا ہوا تھا، پہلے بھی ایک مقدمہ درج ہے،سوات اور گلستان کالونی میں پراپرٹی کا مسئلہ ہے۔

یاد رہے کراچی کے علاقے لیاری چاکیوڑہ میں پولیس کانسٹیبل کو سرے عام قتل کردیا تھا، مقتول اسماعیل کے اہلخانہ کے مطابق بڑےبھائی اوربھتیجوں نے جائیداد کے تنازع پر قتل کیا، پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور شواہد اکھٹے کرلئے گئے ہیں۔