اسلام آباد: کامن ویلتھ گیمز اور اسلامک گیمز میں شرکت کرنے والے قومی ایتھلیٹس وطن واپس پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز کے سلور میڈلسٹ انعام بٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔
ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ کرنل (ر) آصف زمان نےکھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا۔
اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد بھی ایئرپورٹ پر موجود تھی جنہوں نے میڈل ہولڈرز پر پھولوں کی بارش کی، بعد ازاں ایئرپورٹ پاکستان زندہ بعد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
https://twitter.com/SportsBoardPak/status/1559032403913490432?s=20&t=g-bUNz8a0taKa1B1OmXmAg
گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم رات ایک بجے لاہور پہنچیں گےجبکہ ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ اسلامک گیمز میں اپنا مقابلہ کھیلنے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔
واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے دوسرا گولڈ بھی جیت لیا ہے۔
ارشد ندیم نے اسلامک سالیڈیٹری گیمز میں 88.55 کی ریکارڈ تھرو کے ساتھ گولڈل میڈل جیتا۔
یاد رہے کہ برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے مجموعی طور پر آٹھ میڈل جیتے، جوڈو میں شاہ حسین شاہ نے پاکستان کو سب سے پہلا میڈل جتوایا۔