اہڈن برگ: چار برس قبل انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے اسکاٹ لینڈ کے آل راؤنڈر کینسر سے لڑنے والی جنگ ہار گئے۔
آئی سی سی کے مطابق کون ڈی لینگ کو دو برس قبل دماغی کینسر کی تشخیص ہوئی اور وہ ایک روز قبل 38 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کرگئے۔
ساؤتھ افریقی نژاد اسکاٹ لینڈ کے آل راؤنڈر نے 2015 میں ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا اور 21 کے قریب میچ کھیلے، وہ اپنی ٹیم میں مضبوط مڈل آرڈر بلے باز تھے۔
دائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرانے والے کون ڈی نے اپنے کیریئر میں 24 وکٹیں حاصل کیں اُن کا بہترین ریکارڈ زمبابوے کے خلاف تھا کہ جب انہوں نے 60 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو ایڈن برگ کے اسٹیڈیم میں قائم کیا تھا۔
ٹی ٹوئنٹی میں آل راؤنڈر کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے انہیں 2017 میں اسکواڈ میں شامل کیا اور انہیں نائب کپتان بھی بنایا گیا، جس کے بعد انہوں نے صرف پانچ بار ہی اپنی ٹیم کی نمائندگی کی اور ایک میچ کے دوران اُن کے سر میں شدید درد ہوا۔ کون ڈی کو اسپتال لے جایا گیا تو انہیں برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی اور ڈاکٹرز نے فوری آپریشن کا مشورہ دیا۔
Gutted to here that Con De Lange has passed away this morning. What a warrior he was and taken so young. My sincere condolences to the family and there two children. RIP Con De Lange🙏🏼
— Allan Donald (@AllanDonald33) April 19, 2019
آپریشن کے بعد صورتحال مزید خراب ہوگئی اور ٹیومر کینسر کی صورت اختیار کرگیا، دو سال اُن کا علاج جاری رہا جہاں دو بار کیمو تھراپی بھی ہوئی،کرکٹ بورڈ نے اُن کے علاج کے لیے فنڈ بھی قائم کیا تھا۔
کون ڈی کے اہل خانہ نے تصدیق کی کہ وہ دو برس تک موت سے جنگ لڑنے والے آل راؤنڈر آج دنیائے فانی سے کوچ کرگئے، اہل خانہ نے تعاون کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ آل راؤنڈ کے سوگواران میں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔