گنج پن چھپا کر دوسری شادی کرنے والا عین موقع پر پکڑا گیا! ویڈیو وائرل

بہار میں دولہے کا گنج پن عین شادی کے موقع پر ظاہرہو گیا، دلہن کے رشتے داروں نے وگ لگا کر دھوکے سے شادی کرنے پر مذکورہ شخص کی پٹائی کردی، واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں شادی کے دوران دولہا کو دیکھ کر وہاں موجود لوگوں کو لگا کہ چیزیں کچھ ٹھیک نہیں اور کوئی گڑبڑ ہے، مطمئن نہ ہونے پر دولہے سے سوالات کیے گئے جن کا وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔

اصلیت معلوم ہونے پر وہاں موجود ایک بوڑھے نے گنج پن چھپانے والی شخص کو تھپڑ رسید کردیا اور باقی لوگ بھی اسے لعن طعن کرنے لگے، اس دوران دولہا معافی مانگتا اور اپنی صفائی پیش کرتا رہا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ مذکورہ شخص کی دوسری شادی تھی اور یہ واقعہ گیا کے باجائورا گائوں میں پیش آیا ہے۔

ویڈیو میں صاف ظاہر ہے کہ مذکورہ آدمی نے وگ پہنی ہوئی ہے اور اس نے اپنے سر پر ہاتھ رکھا ہوا ہے کہ کوئی اس کی وگ اتار نہ لے، لوگوں نے واقعے کی اطلاع فوری مقامی پولیس کو دی۔

تاہم پولیس نے اس معاملے میں پڑنے سے انکار کردیا جس کے بعد معاملہ مقامی پنچایت میں لے جایا گیا۔