پاکستان کی مغربی کنارے میں بستیوں کو قانونی حیثیت دینے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت دینے کی اسرائیل کے حالیہ فیصلےکی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عالمی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی خلاف ورزی کی گئی اسرائیل کا اقدام فلسطینی عوام کے حقوق کو مزید پامال کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ غیرقانونی اور غیرمنصفانہ اسرائیلی اقدام کشیدہ صورتحال کو مزید بگاڑ دےگا اسرائیلی اقدام خطے میں امن کونقصان پہنچائےگا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کو ایسے اقدامات سے روکے ایسےاقدامات دوریاستی حل کےحصول میں رکاوٹ بنیں گے پاکستان فلسطینی عوام اورفلسطین کازکے لیے مکمل حمایت کااعادہ کرتاہے۔