ٹرین روک کر کمسن بچے کی جان بچانے کی ویڈیو وائرل

ٹرین

امریکا میں کنڈکٹر نے ٹرین روک کر بچے کی جان بچالی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیویارک میں کنڈکٹر نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹرین کو روک کر تین سالہ بچے کو بچالیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنڈکٹر انجن کو روکنے کے بعد پٹڑی کے قریب موجود تین سالہ بچے کو بچانے کے لیے بھاگ رہا ہے۔

کنڈکٹر نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’جب بچے کو بچانے گیا وہ بول نہیں سکتا تھا۔‘

بچے کی جان بچانے کے بعد کنڈکٹر نے کمسن بچے کو ٹرین میں بٹھایا اور اسے والدہ اور بہن سے ملوا دیا۔

واقعے کے بعد حکام کی جانب سے کنڈکٹر کو تعریفی سند پیش کی گئی جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ان کے اقدام کی تعریف کی جارہی ہے۔