لاہور : 9 مئی کے واقعات میں ملوث مرکزی شرپسند عمرفاروق کے والد نے نو مئی کی تخریب کاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نےبیٹےکوورغلا کر بغاوت پرلگادیا۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کے واقعات کے ایک اور شرپسندعمر فاروق کے والد کا اعترافی بیان سامنے آگیا، جس میں شرپسندعمرفاروق کے والد نے اپنے بیٹے کی حرکات پر شدید شرمساری کا اظہار کیا۔
عمرفاروق کے والد نے بیان میں کہا کہ ہم سب گھروالے 9مئی کےسانحہ کی پرزور مذمت کرتےہیں، ہمارےبیٹے کو چیئرمین تحریک انصاف کے کارکنان اپنے ساتھ احتجاج کیلئے اکسایا۔
والد کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ہمارےبیٹےکوورغلاکربغاوت میں لگادیاہے جبکہ ابن کےاپنےبیٹے لندن میں آزادی سےزندگی بسرکررہےہیں۔
شرپسند کے والد نے مزید کہا کہ 9مئی کی تخریب کاری کی شدید مذمت کرتےہیں، پاکستان اورپاک فوج ہماری ریڈلائن اورفخرہے،ہم سب پاک آرمی کیساتھ ہیں۔