آڈیو لیکس کی تصدیق: ’شہبازشریف کی نااہلی کا ریفرنس بھیجا جائے‘

وزیراعظم کی جانب سے آڈیو لیکس کی تصدیق کے بعد پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری نے الیکشن کمیشن سے فوری شہبازشریف کی نااہلی کے لیے ریفرنس بھیجنے کا مطالبہ کر دیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فوادچوہدری نے کہا کہ شہبازشریف نے آڈیولیکس میں گفتگو کی تصدیق کر دی آڈیولیکس کی اب مزیدتحقیقات کی ضرورت نہیں رہتی۔

فوادچوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر شہباز شریف کی نااہلی کیلئےریفرنس بھیجے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے آڈیو لیکس میں اپنے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر سے بات چیت کی تصدیق کر دی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ڈاکٹر توقیر سے بات ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ تحریک اںصاف کی حکومت میں مشین بھارت سے آدھی منگوائی، میں نے ڈاکٹر توقیر سے کہا کہ میں اپنی بیٹی مریم نواز سے خود بات کر لوں گا۔