کانگریشنل ریسرچ سروسزکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گردتنظیمیں خطے کی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر کانگریشنل ریسرچ سروسز کی رپورٹ منظرعام پر آگئی۔
رپورٹ میں کہا کہ افغانستان میں موجود دہشت گردتنظیمیں خطے کی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ ہیں، افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد پاکستان پرحملوں میں اضافہ ہوا۔
رپورٹ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کوافغان طالبان اور القاعدہ کی سہولت کاری حاصل ہے۔
کانگریشنل ریسرچ سروسزرپورٹ میں کہا کہ القاعدہ مشرقی افغانستان میں نئے تربیتی مراکز قائم کر رہی ہے، ٹی ٹی پی کو افغان طالبان کی حامی جماعت کے طور پر ظاہرکیاگیا۔
رپورٹ میں کہنا تھا کہ افغان طالبان نے کثیر تعداد میں ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی، اسلامی ریاست خراسان میں زیادہ تر ٹی ٹی پی کے دہشت گرد شامل ہیں۔