پاکستان کنٹینر ٹرمینل کے آپریشنز یو اے ای کو دینے کے فریم ورک پر غور

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان کنٹینر ٹرمینل کے آپریشنز متحدہ عرب امارات کی پورٹ کمپنی کو دینے پر غور کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی بین الحکومتی تجارتی لین دین کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کنٹینر ٹرمینل کے آپریشنز متحدہ عرب امارات کی پورٹ کمپنی کو دینے کے فریم ورک پر غور کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے یو اے ای حکومت سے فریم ورک معاہدے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور کمیٹی نے دونوں ممالک کے درمیان فریم ورک معاہدے کو منظوری کے لیے کابینہ کو بھیج دیا ہے۔

اس فریم ورک معاہدے کے لیے سفارشات بین الحکومتی ٹرانزیکشن ایکٹ 2088 کی کمیٹی نے تیار کی ہیں۔

واضح رہے کہ پی آئی سی ٹی کا 21 سال معاہدہ 17 جون کو ختم ہو گیا ہے جس کے بعد کراچی پورٹ ٹرسٹ نے 13 روز کے لیے پی آئی سی ٹی کے انتظامی امور سنبھالے ہیں۔