مسلم دشمنی میں مودی سرکار کا گھناؤنا اور مکروہ چہرہ بے نقاب

مودی سرکار مسلمانوں انتہا پسند

ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے بھارتی مسلمانوں کیخلاف سوچی سمجھی گھناؤنی سازش بے نقاب ہونے لگی، سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں ہندوٹیچر کی سرپرستی میں بچی مسلمانوں کیخلاف غلط الفاظ اداکررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم دشمنی میں مودی سرکارکا گھناؤنا اور مکروہ چہرہ بےنقاب ہوگیا، مودی کے ہندوستان میں مسلمانوں کیلئے زمین تنگ ہوگئی

ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے بھارتی مسلمانوں کیخلاف سوچی سمجھی گھناؤنی سازش بےنقاب ہونے لگی ، ہندو انتہا پسند بھارت میں مسلمانوں کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہیں۔

مسلم دشمنی میں ہندواساتذہ بھی پیش پیش ہیں، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیووائرل ہو رہی ہے، جس میں ہندو ٹیچر کی سرپرستی میں بچی مسلمانوں کیخلاف غلط الفاظ اداکررہی ہے۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی کی شدیدمنفی ذہن سازی کی گئی ہے، ہندوبچی انتہائی سخت الفاظ میں مسلمانوں کیخلاف نظم کی صورت میں سنگین پیغام دے رہی ہے.

نظم کا متن کچھ یوں ہے کہ بھائی چارے کی کوئی اہمیت نہیں ، بھارت میں مسلمانوں کو خوب مارا جائے اورا نکی یہاں کوئی جگہ نہیں ہے جبکہ کشمیری مسلمانوں کے بارے میں بچی نےنظم میں نفرت اوربغض کا اظہار کیا۔