عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم کا بل کل سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ

بجٹ پیپلز پارٹی

اسلام آباد : عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم کا بل کل سینیٹ اورقومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم کا بل کل سینیٹ اورقومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم آج عشائیے میں اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے، حکومتی سینیٹرزاور ارکان قومی اسمبلی کواسلام آبادمیں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ بیرون ملک موجود حکومتی ارکان آج وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت منظور کرانے کے لیے اسمبلی میں دو سو چوبیس ووٹ درکار ہیں، حکومتی ارکان کی تعداد دو سوچودہ ہے۔ حکومت کومزید دس ووٹ درکار ہیں۔

سینیٹ میں دوتہائی اکثریت چونسٹھ ارکان کی بنتی ہے جبکہ حکومتی ارکان کی تعداد ساٹھ ہے تاہم حکومتی حلقوں کا دعویٰ ہے آئینی ترامیم منظور کرانے کیلئے نمبرز پورے ہیں۔