کراچی کے شہریوں کے لئے اچھی خبر ہے کہ کےفور منصوبے پر بجلی کی ٹرانسمیشن لاٸن اور گرڈ اسٹیشن کے قیام کا آغاز کر دیا گیا۔
ملک بھر کے بجلی ڈسکوز کے جی ایم اور چیف انجینیر نے سندھ ٹرانسمیشن ڈسپیج کمپنی کا دورہ کیا جہاں انہیں ایس ٹی ڈی سی چیف ایگزیکٹرو آفسیر سلیم شیخ نے بریفنگ دی۔
ڈسکوز کے جی ایم اور چیف انجینیر کو بتایا گیا کہ سندھ ٹرامیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی ملک کا پہلا صوبائی ترسیلی ادارہ ہے کےفور منصوبے پر بجلی کی ٹرانسمیشن لاٸن اور گرڈ اسٹیشن کے قیام کا آغاز کردیا گیا ہے نوری آباد ونڈ کوریڈور سے کےالیکٹرک کو 100 میگاواٹ بجلی دی جارہی ہے۔
ایس ٹی ڈی سی چیف ایگزیکٹرو آفسیر سلیم شیخ نے بتایا کہ گذشتہ چھ سالوں کے دوران بجلی کے ترسیلی نظام میں کبھی تعطل پیدا نہیں ہوا، صوبائی گرڈ کمپنی کے قیام سے متبادل توانائی کے ترسیلی نظام میں مذید بہتری آئے گی۔
دورے کے موقع پر سی ای او ایس ٹی ڈی سی کی جانب سے مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور ٹوپی پہنائی گئی۔