اسلام آباد : قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) کی نجکاری کیلئےمالیاتی مشیران کے قطر، ابوظہبی اور سعودی عرب کے سرمایہ کاروں سے رابطے جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے مالیاتی مشیران نے عالمی سرمایہ کاروں سے رابطے جاری ہے، ذرائع نے بتایا کہ قطر، ابوظہبی اور سعودی عرب کے سرمایہ کاروں سے رابطے کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ایوی ایشن کےعالمی سرمایہ کاروں کو پی آئی اے کی نجکاری پر بریفنگ بھیجی گئی، سرمایہ کاروں کوپی آئی اے میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے آگاہ کیا جارہا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ پی آئی اے انٹرنیشنل روٹس اور منافع کی گنجائش سے بھی آگاہ کیا جا رہا ہے،پی آئی اے کےیورپ کےروٹس کھولنے اور منافع پر الگ بریفنگ تیار کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اےکےخسارے، واجبات ،قرضہ جات ہولڈنگ کمپنی کومنتقل ہوگئےہیں اور سرمایہ کاروں کیلئےپی آئی اےکی نجکاری میں پیچیدگیاں ختم کردی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ مالیاتی مشیران 3مئی تک روڈشوز مہم بھرپور انداز سےجاری رکھیں گے، اس سلسلے میں وزیر نجکاری علیم خان نے بھی سرمایہ کاروں کو پی آئی اے پر بریفنگ دی۔