پاکستان میں پہلی بار کنٹینر شپ تعمیر کیا جائے گا

کراچی شپ یارڈ میں پہلی بار کنٹینر شپ جہاز بنانے کا معاہدہ طے پاگیا، پی این ایس سی نے 40 سال بعد شپ یارڈ کو کنٹینر جہاز کا آرڈردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی شپ یارڈ اگلے 36 ماہ میں پی این ایس سی کو پہلا فیڈر کنٹینر شپ بناکر دےگا۔ چیئرمین پی این ایس سی نے کہا کہ پاکستان 3 ارب ڈالر کنٹینرشپ کی ٹرانسپورٹیشن پرخرچ کرتا ہے۔

ریئر ایڈمرل جواد احمد نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ سے کنٹینرز جہاز کیلئے شپ یارڈ سے بات چیت ہورہی تھی۔ کسی ملک کے شپ یارڈ میں کنٹینر بنوانے پر 27 سے 28 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوتا ہے۔

چیئرمین پی این ایس سی نے کہا کہ شپ یارڈ کنٹینرشپ کی تیاری سے لاکھوں ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔ شپ یارڈ میں کنٹینر جہاز 21 ملین ڈالر کا تیار ہوجائے گا۔

ریئر ایڈمرل کراچی سلمان الیاس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمارے پاس بڑے جہازوں کو بنانے کا تجربہ ہے۔