توہین پارلیمنٹ بل متفقہ طور پر منظور

بجٹ پیپلز پارٹی

اسلام آباد: ایوان بالا نے توہین پارلیمنٹ بل متفقہ طور پر منظور کر لیا۔

پیر کو ہونے والا سینیٹ اجلاس قانون سازی کے حوالے سے اہم رہا۔ سینیٹر کہدہ بابر کی جانب سے توہین پارلیمنٹ بل پیش کیا گیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

بل کے مطابق ایوان، کمیٹی، رکن پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح کرنے پر سزا اور جرمانہ ہو گا۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل سینیٹ سے منظور ہو گیا۔ یہ بل رانا مقبول کی جانب سے ایوان میں پیش کیا گیا تھا۔

این ایف سی ادارہ انجینئرنگ ٹیکنالوجی ملتان ترمیمی بل بھی سینیٹ نے منظور کر لیا۔ بل وفاقی وزیر رانا تنویر کی جانب سے ایوان میں پیش کیا گیا تھا۔