پشاور : چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے تین بچوں کو زیادتی کےبعد قتل کرنے والے مجرم کو تین بار سزائے موت کی سزا سنادی۔
تفصیلات کے مطابق چائلڈپروٹیکشن کورٹ میں تین بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔
کورٹ نے مجرم سہیل کو تین بار سزائےموت کی سزاسنادی ، اس کے ساتھ مجرم کو تین بارعمرقیدکی سزابھی سنائی اور 27 لاکھ جرمانہ بھی عائد کردیا۔
پبلک پراسیکیوٹر عارف بلال نے بتایا کہ سہیل عرف ملنگے نے پشاور میں 3 بچوں کیساتھ زیادتی کی تھی اور زیادتی کے بعد تینوں بچوں کو قتل کیا تھا۔
مزید پڑھیں : سوتیلی بہن کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے کو مجرم کو 2 بار سزائے موت کا حکم
عارف بلال کا کہنا تھا کہ واقعات 17 جولائی 2022 کو پیش آئے تھے اور تھانہ شرقی، غربی اور گلبرگ میں مقدمات درج کیے گئے تھے، جس کے بعد ملزم نے علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے اقبال جرم بھی کیا تھا۔