پاکستان میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے نتائج ، بڑے شہروں میں کورونا کی شرح میں مسلسل اضافہ

اسلام آباد : پاکستان میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں مختلف شہروں میں یومیہ کورونا شرح میں اضافہ ہونے لگا اور کورونا کی شرح 20 سے زائد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ پرایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے نتائج سامنے آنے لگے، 24 بڑے شہروں میں کورونا کی یومیہ شرح میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں 2 شہروں میں یومیہ کورونا شرح 20 سے زائد اور 3شہروں میں کوروناشرح10 اور8شہروں میں5فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی۔

24گھنٹے میں کراچی میں یومیہ کوروناشرح23.51فیصد ، پشاورمیں یومیہ کوروناشرح13.96، لاہورمیں6.49فیصد ، کوئٹہ میں کورونا کیسز کی شرح 2.28 فیصد رہی۔

کورونا کی یومیہ بلند ترین36.47فیصدشرح اسکردومیں ریکارڈ کی گئی جبکہ گلگت میں کوروناکی یومیہ شرح 8.43، دیامرمیں1.98فیصد ، مظفرآباد میں 13.45 اور میرپورمیں 6.74فیصد ہے۔

24گھنٹےمیں حیدرآباد میں یومیہ کورونا شرح 14.52 فیصد، وفاقی دارالحکومت میں 9.85فیصد ، مردان میں 5.75، ایبٹ آباد میں8.19 ، نوشہرہ میں 5.36، صوابی 3.38 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح 24گھنٹے میں راولپنڈی میں کورونا کی یومیہ شرح 8.85 فیصد رہی جبکہ ملتان میں یومیہ شرح 2.48فیصد،گجرات 2.61، فیصل آباد 1.83فیصد ریکارڈ
ہوئی۔