ملک میں کورونا کے 3974 نئے کیسز رپورٹ، 66 اموات

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 3974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 66 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کی تازہ صورت حال سے متعلق اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق ملک میں 24گھنٹے میں کورونا میں مبتلا مزید 66افراد انتقال کرگئے جس کے بعد مجموعی اموات 24ہزار639ہوگئیں، چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے57ہزار460ٹیسٹ کیے گئے۔

این سی او سی نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران 3974 کورونا ٹیسٹ مثبت نکلے، مذکورہ دورانیے میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح6.91 فیصد رہی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 9 ہزار 274 ہوگئی۔ جبکہ 9 لاکھ 96 ہزار 426 مریض وبا کو شکست بھی دے چکے ہیں۔ فعال کورونا کیسز میں سے 4885 کی حالت تشویش ناک ہے۔

حکومت نے عاشورہ کے موقع پر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ وبا سے بچاؤ کے لیے ہرممکن اقدامات کریں، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، سماجی فاصلہ بھی ضروری ہے۔