ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین سے متعلق پروپیگنڈا بےبنیاد ہے، ویکسین لگانا عوام کی صحت کےلئےضروری ہے۔
اپنے بیان میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ فیصلہ ہر فرد کو کرنا ہےکہ اپنی اور پیاروں کی صحت کا تحفظ چاہتےہیں اس مشکل وقت میں حکومت کااور اپناساتھ دیں، کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک کا لازمی استعمال اور ویکسین لگوانا ہو گی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ویکسی نیشن سینٹرز بنائے ہیں گزشتہ سال رمضان کےآخری ایام اورعیدکےبعدشرح بڑھ گئی تھی، گزشتہ سال عیدکےبعد کوروناکیسزکی شرح 30فیصدبڑھی تھی۔
ترجمان نے کہا کہ خدنخواستہ کورونا وائرس کی صورتحال بےقابو ہو سکتی ہے درخواست ہےکہ عید سادگی کےساتھ منائیں، عیدپر غیرضروری طور پر گھروں سےنہ نکلیں، شہریوں سےاپیل ہےکہ سماجی فاصلوں کاخیال رکھیں۔