ایشیز سیریز پر کورونا وائرس کا پھر حملہ، مزید 2 کیس سامنے آ گئے۔
ملبورن میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوران انگلینڈ کے کوچنگ اسٹاف کے دو ممبرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
کوچنگ اسٹاف کے دو فیملی ممبرز کے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ دوسرے روز کا کھیل تیس منٹ تاخیر کا شکار ہوا۔
کمنٹیٹرز رکی پونٹنگ اور این بوتھم بھی کورونا کی تشخیص کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ انگلینڈ کے تمام کھلاڑیوں کو ریپڈ ٹیسٹ کے بعد کھیلنے کی اجازت ملی تھی۔
میلبرن ٹیسٹ کے دوسرے ہی دن انگلینڈ پر شکست کے سائے منڈلانے لگے۔ پہلی اننگزمیں بیاسی رنز کی برتری لینے کے بعد آسٹریلیا نے انگلینڈ کی چار وکٹیں صرف اکتیس رنز پر گرا دیں۔