کورونا وائرس: مسافروں کیلئے اہم اعلان

کراچی: کوروناوائرس کے پیش نظر ٹرینوں میں مسافروں کی کمی کے باعث مزید 2 ٹرینیں معطل کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں وبا کی بگڑتی صورت حال کے باعث ریلوے میں مسافروں کی کمی دیکھی گئی جس پر وزارت ریلوے نے مزید 2 ٹرینیں معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ کراچی سے لاہور جناح ایکسپریس معطل رہے گی۔

اسی طرح کراچی تا اسلام آباد گرین لائن ایکسپریس کو بھی معطل کیا گیا ہے۔

کراچی سے لاہور جانے والی دو ٹرینیں بیک وقت معطل - ہم نیوز

ترجمان وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ مسافروں کو قراقرم ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ 2 مئی کو وزارت ریلوے نے مسافروں کی کمی کی وجہ سے چار ٹرینیں معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کورونا کی تیسری لہر: ٹرین آپریشن محدود کردیا گیا

ریلوے حکام نے کہا تھا کہ چاروں ٹرینوں کے کنفرم ٹکٹ رکھنے والے مسافروں کو دوسری ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ سرسید ایکسپریس کراچی سے براستہ فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد جائے گی، سرسید ایکسپریس میں گرین لائن ایکسپریس کے مسافروں کو ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔

اسی طرح قراقرم ایکسپریس کراچی سے جناح، بزنس ایکسپریس کے مسافروں کو لے کر جائے گی۔