بھارتی گجرات میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جو انڈیا جیسے ملک کے لیے شاید کوئی زیادہ اچھنبے کی بات نہیں جہاں کرپشن ایک دیمک کے طور پر موجود ہے، ضلع میں منڈولا ندی پر بنایا گیا پل افتتاح سے قبل ہی گر گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نو تعمیر شدہ پل گرنے کا واقعہ بدھ کی صبح تقریباً 6:30 بجے پیش آیا ہے، گجرات کے تاپی ضلع میں منڈولا ندی پر اس نئے پل کی تعمیر کی گئی تھی۔ پل کی تعمیر میں مبینہ طور پر ناقص معیار کے مواد کا استعمال کیا گیا۔
افتتاح سے قبل ہی نو تعمیر شدہ پل کا درمیانی حصہ ٹوٹ کر منڈولا ندی میں گر گیا۔ مقامی اخبار کے مطابق، حکومت نے واقعے کے فوراً بعد ایگزیکٹیو انجینئر، ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینئر اور اسسٹنٹ انجینئر کو معطل کر دیا ہے۔
Yet to be inaugurated bridge in #Gujarat broke badly. Built with a cost of more than ₹2 Crores,
Act of fraud or Act of Fake Gujarat Model? pic.twitter.com/arG5IbJNRe
— YSR (@ysathishreddy) June 14, 2023
کانگریس کے ترجمان منیش دوشی کے مطابق لوگ بی جے پی حکومت کے کرپشن کے ماڈل سے تنگ ہیں۔ احمد آباد، سورت، راجکوٹ، وڈودرا، مہسانہ اور دیگر اضلاع میں پل گرنے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ اب جو پل گرا ہے اس کی وجہ سے 15 کے قریب گاؤں متاثر ہوئے ہیں۔
اکشے کنسٹرکشن نامی کمپنی نے اس پل کو تعمیر کیا جو کہ جنوبی گجرات میں کوسمبا سمیت کئی دوسرے پل بھی تعمیر کرچکی ہے، تاہم کمپنی کے مالکان اس حوالے سے کوئی بھی رائے دینے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔