پاکستانی زرعی ماہر جاوید سلیم قریشی نے ایک بڑا کارنامہ انجام دیا ہے، انھوں نے کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید مختلف جنیاتی خصوصیات کا حامل بیج تیار کر لیا، جو بغیر سپرے کیڑوں کا مقابلہ کرنے کے ساتھ موسم کی شدت کو برداشت کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
لاہور کے زرعی ماہر جاوید سلیم قریشی نے 50 ڈگری تک گرمی برداشت کرنے اور 7 مختلف خصوصیات کی حامل کپاس کی نئی قسم تیار کر کے ایک کارنامہ انجام دے دیا ہے۔ نئے بیج سے پیداوار 50 من فی ایکڑ تک پہنچ جائے گی، وفاقی وزیر پلاننگ کمیشن احسن اقبال نے نئی فصل کا معائنہ کیا۔
پچیس سال تک کپاس کی فصل پر ریسرچ کرنے والے ماہر زراعت انجنیئر جاوید سلیم قریشی نے بتایا یہ پچاس ڈگری درجہ حرارت کو بھی برداشت کر سکتا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے لاہور میں ہی کامیابی سے یہ بیج تیار کیا، کپاس کے طرز ہی پر ہمیں کنولا، چاول، مکئی، پھل اور سبزیوں کی پیدوار کو بڑھانا اور لاگت کو کم کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بھی اس کامیاب تجربے کو سراہا اور کہا کہ زراعت کو فروغ دینے لیے ایک قومی سطح کی مشاورتی کمیٹی بنا رہے ہیں۔