آپ نے جرائم پیشہ افراد کو زیورات یا موبائل فون چھینتے یا چوری کرتے تو دیکھا ہوگا لیکن کیا آپ نے کبھی کسی چور کو سڑک سے پودے چوری کرتے ہوئے دیکھا ہے؟
جی ہاں !! ایسےآسودہ حال لوگ بھی ہیں جو مفت کی چیزیں حاصل کرنے کیلئے چوری کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے حالانکہ وہ لوگ وہی چیز چند روپے کے عوض باآسانی خرید سکتے ہیں۔
ایک ایسا ہی واقعہ بھارت کے شہر دہلی میں پیش آیا جہاں ایک کار سوار میاں بیوی سڑک کے کنارے لگے پودے اکھار کر لے گئے لیکن سی سی ٹی کیمروں نے نا کی چوری بے نقاب کردی۔
یہ واقعہ دہلی ممبئی ایکسپریس وے پر پیش آیا، ان میاں بیوی کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ ان کی یہ حرکت سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہو رہی ہے جو اب سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی جا رہی ہے۔
اس سے قبل بھی ایک اور واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بھارت کی دو امیر خواتین نے سڑک پر لگے سرکاری پودے چوری کیے تھے۔
اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے سرکاری پودے چوری کرنے والی خواتین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور خواتین کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سرکاری پودے بھی محفوظ نہیں۔