بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران مضحکہ خیز واقعات اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتے ہیں جسے دیکھ کر صارفین بھی حیران رہ جاتے ہیں۔
شادی سے قبل فوٹو شوٹ کا رواج بھارت میں عام ہوگیا ہے اور دلہا دلہن شادی سے قبل فوٹو شوٹ کرواتے ہیں تاکہ تصاویر کو یادگار بنایا جاسکے۔
لیکن دلہا دلہن نے شادی سے قبل سانپ کے ساتھ فوٹو شوٹ کرکے سب کو حیران کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویویک نامی صارف نے اس انوکھے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں جو وائرل ہوگئیں۔
یہ تصاویر ایک کہانی کی صورت میں بنوائی گئیں کہ خاتون اپنے گھر کے آنگن میں ہے اور اسے سانپ نظر آتا ہے پھر وہ سپیرے کو فون کرکے بلاتی ہے، سپیرا آکر سانپ پکڑتا ہے لیکن بعدازاں خاتون اور سپیرا ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔
Pre Wedding Photoshoot ❤️
A Thread: 🧵 pic.twitter.com/8vXpgTRMNK
— vivekk (@oyevivekk) May 27, 2023
آخری تصویر میں دلہا دلہن ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے جا رہے ہیں اور ان کے عقب میں سانپ بیٹھا ہوا ہے۔
— vivekk (@oyevivekk) May 27, 2023
سوشل میڈیا پر اس انوکھے فوٹو شوٹ کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
— vivekk (@oyevivekk) May 27, 2023
— vivekk (@oyevivekk) May 27, 2023
— vivekk (@oyevivekk) May 27, 2023