اسلام آباد : عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اوربشریٰ بی بی کیخلاف عدت میں نکاح کے کیس میں عون چوہدری کا بیان ریکارڈ کروانے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اوربشریٰ بی بی کیخلاف عدت میں نکاح کےکیس کی سماعت ہوئی۔
سینئرسول جج نے عون چوہدری کا بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، فیصلے میں عدت نکاح کیس میں عون چوہدری کا بیان ریکارڈ کروانے کی اجازت دے دی۔
گواہ عون چوہدری بیان ریکارڈ کرانے کیلئےعدالت پہنچ گئے، عون چوہدری سینئرسول جج کی عدالت میں یش ہوں گے اور اپنا بیان قلمبند کرائیں گے۔
یاد ہے بشریٰ بی بی اور عمران خان کے نکاح میں عون چوہدری بطور گواہ شامل تھے، گزشتہ سماعت پر نکاح خواں مفتی محمد سعید احمد نے اپنا بیان قلمبند کروایا تھا۔
خیال رہے درخواست گزار کے وکیل نے نکاح کے گواہ عون چوہدری کا بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست دی تھی۔