عدالت کا حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم

حلیم عادل شیخ

کراچی میں جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جلاؤ گھراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے کی جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت ہوئی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حم دیا۔

عدالت نے حلیم عادل شیخ کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 173 کے تحت رہا کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو دو لاکھ روپے کے مچکلے جمع کروانے کا بھی حکم دیا، انہیں تھانہ عزیز بھٹی میں درج مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔